بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات، چھ ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

03-25-2026

(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل میں کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا روز ہے، پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کیلئے چھ ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی۔

فہرست میں ابراہیم خان ،مخدوم عامر شاہ ،اسد عباسی، چودھری نذیر ،نادیہ خٹک اور راجہ شہباز بھٹی کے نام شامل ہیں۔ ملاقات کی فہرست میں شامل پی ٹی آئی رہنما کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔