امریکی صدر پر عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہئے: امیر جماعت اسلامی

03-25-2026

(لاہور نیوز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکی صدر پر عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکا پوری دنیا پر اپنی حکمرانی کے خواب دیکھتا ہے، عید پر بھی اسرائیل  نے غزہ اور ایران پر حملے کئے، شیطان کے پجاریوں نے انسانیت پر حملے کئے۔ حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ خطے میں جنگ کے حالات ہیں، معیشت کو نقصان ہو رہا ہے، تمام سرکاری ملازمین کو 1300 سی سی گاڑیوں پر آنا پڑے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ فری بجلی، پٹرول اور دیگر چیزیں بند کرنے سے معیشت مضبوط ہو گی۔