لاہور: 224 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 282 زخمی
03-25-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 224 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 282 زخمی ہوئے، 104 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 178 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو کا کہنا تھا کہ حادثات تیز رفتاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔