لاہور پولیس کے 111 ہیڈ کانسٹیبل و کانسٹیبلز امتحان پاس کر کے ٹی اے ایس آئی بھرتی

03-25-2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کے 111ہیڈ کانسٹیبل و کانسٹیبلز پی کیڈٹ کا امتخان پاس کرکے ٹی اے ایس آئی بھرتی ہو گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے بھرتی ہونے والے ٹی اے ایس آئی کا میڈیکل بھی سرکاری ہسپتال سے کلیئر ہو گیا، نئے بھرتی ہونے والے ٹی اے ایس آئی کے تمام کاغذات کی ویرفیکیشن بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ ٹی اے ایس آئی پروبیشن پیریڈ میں کارکردگی نہ دکھا سکے تو نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا، مذکورہ ہیڈکانسٹیبلز اور کانسٹیبلز کو لاہور پولیس سے ریلیو کر دیا گیا ہے۔