پی ایس ایل: اردو زبان میں کمنٹری کیلیے خصوصی چینل کا آغاز
03-25-2026
(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ارو شائقین کے لیے اردو زبان میں کمنٹری کے خصوصی چینل کا آغاز کردیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری پیغام کے مطابق پی ایس ایل 11 کے لیے خصوصی اردو فیڈ چینل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔شائقین اب اپنی قومی زبان میں میچ کمنٹری اور ماہرانہ تجزیوں کے ساتھ کرکٹ کا بھرپور لطف اٹھا سکیں گے۔ اردو کمنٹری پینل میں سلمان بٹ، ثناء میر، شعیب ملک، طارق سعید، ایاز محمد، شاہ فیصل اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 2026 کا افتتاحی میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔