حنا نیازی کا شوہر کی جانب سے بطور عیدی بڑی رقم ملنے کا انکشاف
03-25-2026
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اینکر پرسن حنا نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں عید پر شوہر کی جانب سے عیدی میں بڑی رقم ملی۔
حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی حنا نیازی نے شادی کے بعد سسرال میں اپنی پہلی عید کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے بتایا کہ میرے شوہر مجھے شاپنگ پر لے کر گئے، خوبصورت چوڑیاں دلائیں اور مجھے ڈالرز میں عیدی دی، عیدی میں مجھے جتنے ڈالرز ملے وہ تقریباً پاکستانی 5 سے 6 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ واضح رہے کہ حنا نیازی نے گزشتہ سال شادی کی تھی اور ان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا گیا تھا۔