صارف عدالت: خراب ایل سی ڈی دینے پر دکان مالک کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر

03-25-2026

(لاہور نیوز) غالب مارکیٹ کے رہائشی اسلم بیگ نے ایس کے کمپیوٹر، ہال روڈ کے مالک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

درخواست گزار کے مطابق انہوں  نے گھر پر استعمال کیلئے کمپیوٹر کی ایل سی ڈی 25 ہزار روپے میں خریدی، لیکن جیسے ہی ایل سی ڈی گھر لائی گئی، اس کی سکرین پر نیلی لائنیں نمودار ہونے لگیں، جس کے بعد وہ ایل سی ڈی واپس کرنے کیلئے کمپیوٹر شاپ گئے لیکن مالک نے ایل سی ڈی واپس لینے سے انکار کر دیا۔ اسلم بیگ کا موقف ہے کہ خراب ایل سی ڈی کی وجہ سے انہیں مالی نقصان ہوا اور وہ عدالت سے انصاف چاہتے ہیں تاکہ ہرجانے کے ذریعے اپنی مالی اور اخلاقی حق تلفی کا ازالہ ہو سکے، دعویٰ میں ایک لاکھ روپے کے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔