لاہور سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ ، 2 افراد زخمی
03-25-2026
( لاہور نیوز ) لاہور سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل کی عدالت کے باہرفائرنگ ہوئی،فائرنگ کرنے والےملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے رسول پورہ کے لطیف کو ریوالور سمیت پکڑ لیا۔ ملزم فیضان نامی شخص کو قتل کرنے آیا تھا ،فائرنگ سے فیضان زخمی ہو گیا ،شور پر پولیس نے ملزم لطیف کو پکڑ لیا۔