موبائل سنیچر و موٹر سائیکل چور دو رکنی گروپ گرفتار

03-25-2026

(لاہور نیوز) شہر میں جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لیاقت آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موبائل اسنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کو کوٹ لکھپت کے علاقے سے حراست میں لیا، ایس پی جہانداد اکرم کے مطابق ایس ایچ او لیاقت آباد محسن شہزاد کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان عید کے دنوں میں مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے اور متعدد شہریوں کو نشانہ بنایا۔ وہ مختلف مارکیٹس میں ریکی کرتے اور بغیر لاک کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر لیتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس پی جہانداد اکرم نے مزید بتایا کہ ملزمان راہگیروں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون بھی چھین لیتے تھے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل رہا تھا۔