انجینئرز کیلئے فری لانسنگ پروگرام کا آغاز، 5 ہزار نوجوان مستفید ہوں گے

03-25-2026

(لاہور نیوز) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ملک بھر کے انجینئرز کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے فری لانسنگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس پروگرام کے تحت ابتدائی مرحلے میں 5 ہزار انجینئرز کو تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ عالمی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مؤثر استعمال کر سکیں۔ گلوبل انجینئرنگ فری لانس انیشی ایٹو کے تحت انجینئرز کو آن لائن تربیت دی جائے گی، جس میں انہیں بین الاقوامی فری لانس پلیٹ فارمز پر کام کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا، پروگرام کے دوران شرکاء کو مضبوط پورٹ فولیو تیار کرنے اور پہلا فری لانس پروجیکٹ حاصل کرنے کیلئے عملی رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔ چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ کا شعبہ تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن اور ریموٹ ورک کی جانب بڑھ رہا ہے، ایسے میں یہ پروگرام نوجوان انجینئرز کو عالمی سطح پر کام کرنے کے قابل بنائے گا، شرکاء کی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر اسیسمنٹ بھی کی جائے گی۔