سری لنکا کے مہیش تھیکشانا PSL کا حصہ بن گئے
03-25-2026
(لاہور نیوز) سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے۔
پی ایس ایل ٹیم حیدرآباد کنگزمین نے تھیکشانا کو سائن کیا ہے، تھیکشانا کو اوٹیل بارٹمین کے متبادل کے طور پر ٹیم نے سائن کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 11 کا میلہ 39 دن جاری رہے گا، ایونٹ میں مجموعی طور پر فائنل سمیت 44 میچز کھیلے جائیں گے۔