پنجاب: عید پر ٹریفک حادثات میں 99 افراد جاں بحق، 92 ہزار سے زائد زخمی

03-24-2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 99 افراد جاں بحق اور 92 ہزار 211 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عید تعطیلات کے دوران پنجاب بھر میں 5 ہزار 569 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں 99 افراد جاں بحق اور 92 ہزار 211 زخمی ہوئے جبکہ ٹریفک حادثات میں 10,997 موٹر بائیک حادثات رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں سب سے زیادہ 1,370 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئےجن میں 1,544 موٹر سائیکل شامل تھیں، اسی طرح فیصل آباد میں 632 ٹریفک حادثات کے دوران 728 موٹر سائیکل حادثات میں شامل ہیں۔ ملتان میں 574 حادثات کے دوران 694 موٹر سائیکل موجود تھیں، گوجرانوالہ میں 477 ٹریفک حادثات میں 538 موٹر سائیکل موجود تھیں، قصور میں 352 ٹریفک حادثات کے دوران 409 موٹر سائیکل حادثات کا حصہ بنیں جبکہ مری میں سب سے کم 30 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔