قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس 30 مارچ کو متوقع، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے

03-24-2026

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس 30 مارچ کو متوقع ہے۔

  پارلیمانی ذرائع کے مطابق، پارلیمانی کیلنڈر کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس 30 مارچ 2026 کو شیڈول ہے، اجلاس کی طلبی کے لیے سمری بھیجنے پر مشاورت جاری ہے۔ کفایت شعاری مہم کے دوران اجلاس بلانے کے معاملے پر دو رائے ہیں، اکثریتی حکومتی موقف یہ ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس صرف ناگزیر صورتِ حال میں ہی بلایا جائے تاکہ غیر ضروری اخراجات سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی باہمی مشاورت سے کریں گے، تاہم ابھی تک سرکاری طور پر نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا لہٰذا حتمی تاریخ اور ایجنڈا مشاورت کے بعد واضح ہوگا۔ واضح رہے رواں ماہ کے شروع میں (3 سے 12 مارچ تک) قومی اسمبلی کا 25واں سیشن ہو چکا ہے جو 12 مارچ کو ملتوی ہوا تھا، اِس کے بعد اگلا سیشن ابھی طلب نہیں کیا گیا۔