عید الفطر پر ڈولفن کی کاروائیاں، 28 ملزمان گرفتار
03-24-2026
(لاہور نیوز) عید الفطر کے تینوں دنوں میں ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن کرتے ہوئے ڈولفن ٹیموں نے مختلف جرائم میں ملوث مجموعی طور پر 28 ملزمان گرفتار کئے جن میں عید الفطر کے ایام میں ون ویلنگ کے مرتکب 14 ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔ چوری، ڈکیتی، سٹریٹ کرائم میں ملوث 05 ملزمان حراست میں لئےگئے، اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2 ملزمان سے اسلحہ برآمدکرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ نے 2 اشتہاری، 1 عدالتی مفرور و 3لسٹڈ عادی ملزم کو بھی گرفتار کیا جبکہ عید کے روز پتنگ بازی کرنے والے 4 ملزمان سے پتنگیں و ڈور برآمد کر کے گرفتاری کی گئی، دوران پٹرولنگ 3 چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں جو متعلقہ تھانوں کے حوالےکر دی گئیں۔