لوئر مال پولیس کی کارروائی، اقدام قتل کا ملزم گرفتار

03-24-2026

(لاہور نیوز) لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کا ملزم گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم احمد نے معمولی جھگڑے پر چھری کے وار سے شہری طاہر کو زخمی کیا، لوئر مال پولیس نے اطلاع ملنے پر زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احمد نے  شہر چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا تے ہوئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔