ستھرا پنجاب کا صفائی آپریشن بلا تعطل جاری، 15 ہزار ورکرز متحرک
03-24-2026
(لاہور نیوز) لاہورمیں ستھرا پنجاب کا صفائی آپریشن بلاتعطل جاری ہے 15 ہزار ورکرز صفائی کیلئے متحرک ہیں۔
ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ورکرز اور افسران تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں موجود ہیں، شہر میں صفائی انتظامات کیلئے 15 ہزار ورکرزمتحرک ہیں۔ 1400سے زائد گاڑیاں تینوں شفٹوں میں کام کر رہی ہیں، 197 کمرشل مارکیٹس میں عملہ تینوں شفٹوں میں تعینات ہے،گھر گھر سے کوڑ اکٹھا کرنے کیلئے رکشہ ٹیمیں متحرک ہیں۔ عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ریلوے اسٹیشنز، بس سٹینڈ، لاری اڈوں پر اضافی عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔