عید الطفر پر چڑیا گھر کی آمدن 1 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ریکارڈ

03-24-2026

(لاہور نیوز) لاہور میں عید کے 3روز میں چڑیا گھر کی آمدن1 کروڑ، 40 لاکھ 89 ہزار روپے ریکارڈ ہوئی ہے۔

چڑیا گھر میں 3 دن کے دوران 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہری چڑیا گھر آئے، عید کے پہلے روز چڑیا گھر میں 20 ہزار 720 شہریوں نے وزٹ کیا جس کے باعث پہلے روز آمدن 20 لاکھ 72 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ عید کے دوسرے روز شہریوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہزار 855 رہی اور آمدن 58 لاکھ 50 ہزار روپے رہی، عید کے تیسرے روز سب سے زیادہ 50 ہزار 704 شہری چڑیا گھر سیر کیلئے آئے، جس کے ذریعہ آمدن 61 لاکھ 67 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق تین روز میں ہولوگرام دیکھنے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 876 رہی، فش ایکویریم دیکھنے والوں کی تعداد 8 ہزار 889 اورسانپ گھر آنے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 441 ریکارڈ کی گئی۔ موٹر سائیکل پر آنے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 538 رہی جبکہ تین روز میں 868 گاڑیاں چڑیا گھر آئیں۔