توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اہم سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئیں

03-24-2026

(حسن رضا) توانائی بحران کے پیش نظر پنجاب میں بڑے فیصلوں کی تیاری کر لی گئی۔

محکمہ توانائی نے نئی اہم سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کر دیں۔ ذرائع کے مطابق 15 اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش کر دی گئی، پٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کی تجویز دے دی گئی، مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی اداروں کیلئے ورک فرام ہوم کیلئے سخت ہدایات کی سفارشات کی گئی ہیں، غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی کی تجویز بھی دی گئی، میٹرو اور بس سروس بڑھانے کی سفارش کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سفارشات میں ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے کا پلان بھی شامل ہے، رات 10 بجے کے بعد سٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلیں گی، مارکیٹ اوقات کار مزید محدود کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔