میرے شوہر ہی میرا کرش ہیں: ماہرہ خان کا انکشاف

03-24-2026

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کے دوران سوال و جواب کے سیشن میں اپنے کرش سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔

پروگرام کے دوران ایک شخص  نے سوال کیا کہ جب پورا پاکستان آپ پر کرش رکھتا ہے تو آپ کا کرش کون ہے؟ اس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کے شوہر ہی ان کا کرش ہیں، جس پر حاضرین  نے خوشگوار ردعمل کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران ماہرہ خان  نے شوبز انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بھی کھل کر بات کی، ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو ان کے کام کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہئے، جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں رائج ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہتیں کہ یہاں ہالی ووڈ جیسا کام ہونا چاہئے، تاہم کم از کم اتنا ضرور ہونا چاہئے کہ کوئی فنکار مالی مشکلات کا شکار نہ ہو، سینئر فنکار کسی نہ کسی طرح گزارا کر لیتے ہیں، مگر جونیئر آرٹسٹس اور ٹیکنیشنز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں عید الفطر، عید الاضحیٰ کے مقابلے میں زیادہ پسند ہے۔ ساتھی فنکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان  نے بتایا کہ انہوں  نے انہیں پہلے سن گلاسز اور بعد میں چپل بطور تحفہ دی تھی۔