ٹرمپ کے حملے مؤخر کرنے کے اعلان پر دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں تیزی

03-24-2026

(لاہور نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حملے مؤخر کرنے کے اعلان پر دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 442 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1.7 فیصد، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 4 فیصد، ہانگ کانگ کے ہانگ سنگ انڈیکس میں 1.5 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔