کفایت شعاری اقدام: سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین کے استعمال پر پابندی
03-23-2026
(لاہور نیوز) ہائی اوکٹین فیول پر پٹرولیم لیوی میں اضافے کے فیصلے کے تسلسل میں وزیر اعظم نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی۔
وزیراعظم کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور کسی بھی سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی، تاہم اگر کسی مخصوص صورت میں ہائی اوکٹین ایندھن کا استعمال ناگزیر ہو تو متعلقہ افسر یا اہلکار اسے اپنی ذاتی جیب سے برداشت کرے گا۔ حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد قومی وسائل کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا اور غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا ہے، وزیر اعظم نے تمام وفاقی محکموں، اتھارٹیز اور ذیلی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔