عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

03-23-2026

(لاہور نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو گیا۔

برینٹ کروڈ آئل 112 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 100 ڈالر سے اوپر جانے کے بعد دوبارہ 98 ڈالر پر آ گیا ہے، میلبرن کروڈ کی قیمت میں 22 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل 146 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان میں ہائی اوکٹین پر پٹرولیم لیوی 200 روپے فی لٹر بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد ایچ او بی سی پر لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے ایچ او بی سی پر لیوی 105 روپے 37 پیسے فی لٹر تھی۔