لاہور کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
03-22-2026
(لاہور نیوز) لاہور کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہو گئیں۔
ترجمان کے مطابق شاہدرہ کے علاقے ونڈالہ روڈ کے قریب تقریباً 50 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جبکہ شاہدرہ ٹاؤن میں پنڈی قبرستان سے تقریباً 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں اور تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی، ترجمان کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔