عید پر بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو رہا

03-22-2026

(لاہور نیوز) عید کی خوشیوں کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو رہا، لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری پریشانی میں مبتلا رہے۔

عید کی خوشیوں کے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو رہا، لاہور سمیت دیگر مختلف جگہوں پر شہری بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشانی میں مبتلا رہے۔ ڈیفنس، والٹن روڈ، بیدیاں، رائیونڈ روڈ، الفلاح ٹاؤن، شالیمار، باغبانپورہ اور اسلام پورہ سمیت دیگر جگہوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جبری لوڈشیڈنگ بھی کی کا جارہی ہے۔