اسیران کوٹ لکھپت جیل پی ٹی آئی رہنماؤں کا عید الفطر پر خصوصی پیغام
03-22-2026
(لاہور نیوز) شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز احمد چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کا عید کے موقع پر جیل سے خط!
تین سال کی اسیری میں چھٹی عید کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، اہل وطن کی غالب اکثریت مشکل ترین حالات میں بھی خوشی کے ان لمحات کو غنیمت سمجھتی ہے، محدود وسائل میں بھی دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا پاکستانیوں کی نمایاں خوبی ہے، یہی رمضان المبارک کا حاصل اور ہمارے رب کی رضا ہے۔ ہم ضمیر کے قیدی، ایک بار پھر عید نماز ادائیگی کے بغیر ' گزرے ہوئے اس عرصے پر سرسری نظر سے بھی دیکھ سکتے ہیں کہ ملک ترقی معکوس کی طرف گامزن ہے، رجیم چینج، آئین سے انحراف، ضمنی انتخابات سے فرار، احتجاج کے جمہوری حق پر قدغن، غیر آئینی عبوری انتظام، فراڈ انتخابات، مفلوج پارلیمان اور مقہور نظام حکومت ملک کو بے یقینی کی دلدل میں دھکیل چکا ہے، ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے، دہشت گردی کا عفریت دو صوبوں کو ہڑپ کر رہا ہے جبکہ مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے۔ اسرائیل اور امریکہ طاقت کے نشے میں برادر اسلامی ملک ایران پر چڑھ دوڑے ہیں، ایران کے چپے چہے پر بم برسائے جا رہے ہیں، مشرق وسطہ کا کاروباری امن تباہ ہو چکا ہے، تیل کے بحران نے دنیا کو تہہ و بالا کر دیا ہے۔ ایسے میں ایرانی قیادت با الخصوص سپریم لیڈر آیت الله علی حسینی خامنه ای شہادت کے منصب پر فائز ہو کر ایک جانب قرون اولی کی یاد تازہ کر دی اور دوسری جانب ایرانی قوم کو مرنے کا فن سکھا دیا ہے کہ جو مرنا جانتا ہے اُسے کوئی نہیں مار سکتا۔ ہزاروں شہید ہیں اور کروڑوں نمازی۔ پاکستان میں ضرورت ہے اقبال کے مردحر، مرد قلندر کی جس نے قلندرانہ ادا سے یہ نعرہ لگایا۔