عید کے ایام میں پنجاب پولیس کی بڑی کارروائیاں، ہزاروں ملزمان گرفتار

03-22-2026

(لاہور نیوز) عید کے ایام میں صوبہ بھر میں پنجاب پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال 1061 گینگز کے 2560 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 55 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا، جس میں 54 کروڑ 30 لاکھ روپے نقدی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 74 گاڑیاں اور 1273 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والے دیگر سامان میں 312 تولے سونا، 592 مویشی اور 1291 موبائل فونز شامل ہیں، جو مختلف وارداتوں میں چھینے یا چوری کیے گئے تھے، اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا، جن میں 285 کلاشنکوف، 922 رائفلز، 7054 پسٹلز، 639 بندوقیں، 163 ریوالور اور 29 ہزار 970 گولیاں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز مزید تیز کیے جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔