عیدالفطر پر اندرون و بیرون ملک ہوائی سفر کے کرایوں میں اضافہ

03-22-2026

(لاہور نیوز) عیدالفطر پر اندرون و بیرون ملک ہوائی سفر کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چاند رات اور عید الفطر پر اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرایوں میں اضافہ رہا۔ عید سے ایک دن قبل ڈومیسٹک کے کرائے سابقہ کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد زائد رہے جس کے دوران 30 فیصد مہنگے ٹکٹس بھی شہریوں  نے خریدے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اضافہ عید سیزن اورجیٹ فیول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے سبب ہوا، شہریوں کے اندرون ملک فضائی سفر میں کمی رہی تاہم بیرون ملک سے پاکستانی شہریوں کی واپسی میں اضافہ رہا۔ غیرملکی ایئر لائنز کی مشرق وسطی کے لئے پروازوں میں بھی خصوصی اضافہ کیا گیا، پروازوں میں اضافہ خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی عید پر واپسی کے لئے کیا گیا۔