گرجا گھروں میں مسیحی برادری کے عباداتی دعائیہ پروگرام، پولیس ہائی الرٹ

03-22-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی برادری کے عباداتی دعائیہ پروگرام منعقد کئے گئے۔

پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل عبدالکریم  نے مغربی سرحدی صورتحال کے پیش نظر تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران خود گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں، جبکہ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری اور سنائپرز بھی تعینات کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے اطراف مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں، جبکہ ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکار ہر وقت الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے ہدایت دی کہ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔