لاہور میں سورج نے دوبارہ اپنی پوری آب و تاب سے چمکنا شروع کر دیا
03-22-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک عرصے کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور سورج نے دوبارہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنا شروع کر دیا۔
آج صبح سویرے شہر میں سورج کی روشنی نے ماحول کو روشن کر دیا جبکہ ہلکی ٹھنڈی ہوا بھی چلتی رہی، جس سے موسم مزید خوشگوار محسوس ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اس وقت شہر کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ شہر میں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں، جو موسم کو مزید خوشگوار بنا رہی ہیں۔