فضا علی کا عیدالفطر پر اپنی دوسری شادی کا اعلان، تصاویر وائرل

03-22-2026

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے عیدالفطر کے موقع پر اپنی دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دے دی۔

فضا علی نے عیدالفطر کے پہلے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی نئی زندگی کے آغاز سے آگاہ کیا، تصاویر میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی موجود ہیں، جس نے اس موقع کو مزید خاص بنا دیا، انہوں  نے ایک سادہ اور نجی تقریب میں اعجاز خان سے نکاح کیا۔ اداکارہ  نے اپنی شادی کے بعد شیئر کی گئی تصاویر میں سیاہ رنگ کا نیم رسمی لباس زیب تن کیا، جس کے ساتھ بھورے رنگ کا خوبصورت کشیدہ کاری والا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا۔   انہوں نے پھولوں سے سجا ہوا ہیڈ پیس اور ہلکی جیولری پہن رکھی تھی، جبکہ ان کے شوہر  نے سفید پھولوں سے سجا انداز اپنایا، دونوں نے اپنے ہاتھوں پر مہندی سے ایک دوسرے کے نام بھی لکھوائے۔ فضا علی  نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 41 سال کی عمر میں اللہ  نے انہیں وہ محبت اور خوشی عطا کی جس کا وہ طویل عرصے سے انتظار کر رہی تھیں، آج انہیں اپنا جیون ساتھی مل گیا ہے۔ اداکارہ  نے بتایا کہ اب وہ صرف فضا علی نہیں بلکہ ’مسز اعجاز‘ بھی ہیں، نئی زندگی کے آغاز پر انہوں  نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔