اسلام پورہ میں بیوی کو فائرنگ سے زخمی کرنے والا شوہر گرفتار
03-22-2026
(لاہور نیوز) اسلام پورہ میں بیوی کو فائرنگ سے زخمی کرنے والا شوہر اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے ملزم گرفتار کیا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شوہر کی فائرنگ سے بیوی کے زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ ملزم سجاد نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنی بیوی پر فائرنگ کی، فائر خاتون کے چہرے پر لگا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے 1 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔