جنوبی افریقہ کے بیٹر ریضا ہینڈرکس کراچی کنگز میں شامل

03-21-2026

(لاہورنیوز) جنوبی افریقہ کے بیٹر ریضا ہینڈرکس کو کراچی کنگز کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق ہینڈرکس کو جانسن چارلس کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو ذاتی وجوہات کی بنا پر دستیاب نہیں ہیں۔34 سالہ دائیں ہاتھ کے بیٹر کو ٹی 20 کرکٹ میں خاصا تجربہ حاصل ہے اور وہ جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں،ان کی شمولیت سے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن اپ کو مزید مضبوطی ملنے کی توقع ہے۔ کراچی کنگز ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سکواڈ کو مزید متوازن بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم فرنچائز کی جانب سے اس حوالے سے تاحال باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے ریضا ہینڈرکس 2008 کے انڈر-19 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کا حصہ تھے جہاں ان کی ٹیم فائنل تک پہنچی، انٹرنیشنل ڈیبیو 2014 میں ہوا تھا، اور وہ ٹی20 فارمیٹ میں تباہ کن اوپنر کے طور پر مشہور ہیں۔