دعا ہے کہ یہ عید ملک پاکستان کیلئے خوشحالی کا پیغام لائے، ڈی سی لاہور

03-21-2026

(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ دعا ہے یہ عید ملک پاکستان کیلئے خوشحالی کا پیغام لائے۔

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز  نے عید الفطر کے موقع پر اہلِ اسلام کے نام اپنے پیغام میں ملتِ اسلامیہ کو دلی مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے بعد عید الفطر کا دن اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور نعمتوں پر شکر ادا کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق عید الفطر ہمیں بھائی چارے، ہمدردی، ایثار اور خوشیاں بانٹنے کا درس دیتی ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے یہ عید شہر لاہور اور ملک پاکستان کیلئے امن، خوشحالی اور ترقی کا پیغام  لے کر آئے، آخر میں انہوں نے عید مبارک کا پیغام بھی دیا۔