شہباز شریف کی ازبک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، عیدالفطر کی مبارک دی
03-20-2026
(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، عیدالفطر کے مبارک موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ازبکستان اور برادر عوام کے لئے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ازبک صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ صدر ازبکستان کے دورہ پاکستان کے کامیاب نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم فیصلوں پر پیشرفت سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ پاکستانی وزیراعظم اور ازبکستان کے صدر نے ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ فوری طور پر کشیدگی میں کمی لائی جائے اور تمام تنازعات کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو فروغ دیا جائے۔