عید پر پردیسیوں کی واپسی،مسافروں کو گاڑیوں کی چھت پربٹھانےوالوں کیخلاف کریک ڈاون

03-20-2026

(لاہور نیوز) ڈگی اور سامان رکھنے کی جگہ پر مسافروں کو بٹھانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا۔

ترجمان سینٹرل ریجن سید عمران احمد نے کہا آئی جی سلطان چوہدری کی ہدایات پر زائد کرایہ کے خلاف سینٹرل ریجن کی مہم جاری ہے، این فائیو سینٹرل سیکڑ ون، ایم سی 1 اور ایم سی ٹو زون میں زائد کرایہ واپس کروایا جارہا ہے جبکہ زائد کرایہ واپس کروانے کیلئے مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مسافروں کو زائد کرایہ واپس کروایا جا رہا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ اوورلوڈنگ کے خلاف سخت ایکشن کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے جبکہ اوور سپیڈنگ کے خلاف نئی حدِ رفتار پر سخت عملدرآمد جاری ہے، مسافروں سے غیر انسانی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان سینٹرل ریجن نے مزید بتایا کہ موٹرویز پر کار کیلئے 100 اور ہیوی ٹریفک کیلئے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ حد جبکہ قومی شاہراہوں پر کار 80 اور ہیوی ٹریفک کیلئے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار مقرر ہے۔ ترجمان سینٹرل ریجن  نے عوام کو ہدایت دی کہ عید کے دوران محتاط سفر کریں اور سیفٹی کو یقینی بنائیں۔