یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان، پاکستان زندہ باد "کا ٹیزر جاری
03-20-2026
(لاہور نیوز) یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان، پاکستان زندہ باد "کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔
خصوصی نغمہ میں وطن کی مٹی سے محبت اور وطن پر مر مٹنے کے جذبے کا بھرپور اظہار کیا گیا ہے، نغمہ کے بول اپنے اندر وطن سے محبت اور عقیدت کی گہرائی لئے ہوئے ہیں جبکہ نغمہ"میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد "اس عید کو صرف خوشی کا نہیں بلکہ فخر اور وابستگی کا جشن بنا دیتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ نغمہ اس غیور قوم کے نام ہے جو بنیان المرصوص کی طرح ہر محاذ پر مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔ "میری مٹی میری جان" ایک ایسا پیغام ہے جو ہر نوجوان کے دل میں حب الوطنی کی شمع روشن کر دے تاہم حب الوطنی کے رنگوں سے سجایہ خصوصی نغمہ "میری مٹی میری جان ، پاکستان زندہ باد" جلد ریلیز ہو گا۔