عیدکی تیاریاں آخری مراحل میں، لاہور کے بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا
03-19-2026
(لاہور نیوز) ملک بھر میں عید کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی لاہور کے بازاروں میں بھی عوام کا رش بڑھ گیا۔
عیدکی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوتے ہی اچھرہ بازار میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، کپڑے، جوتوں، جیولری سمیت دیگر اشیاء کی فروخت میں اضافہ ہو گیا، شہریوں کی بڑی تعدادفیملیزکےہمراہ شاپنگ میں مصروف ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہو گی، شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے عید کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ مرکزی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،جمعہ کو 30واں روزہ ہو گا جبکہ یکم شوال 1447 ہفتہ 21 مارچ کو ہو گی۔