عید پر حادثات کی روک تھام کیلئے اینٹی ون ویلنگ پلان نافذ
03-19-2026
(لاہور نیوز) پولیس نے عید پر حادثات کی روک تھام کیلئے اینٹی ون ویلنگ پلان نافذ کر دیا۔
ون ویلنگ کے 45 ہاٹ سپاٹ ایریاز پر ناکہ بندی، پولیس گشت بڑھا دی گئی۔ ایک ہزار سے زائد پولیس جوان ون ویلنگ کے تدارک کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ ون ویلرز کے سہولت کار مکینکس بھی پکڑے جائیں گے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شاہراؤں پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آلٹریشن کرنیوالے ریکارڈ یافتہ مکینکوں سے شورٹی بانڈ لے رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ رواں سال ون ویلنگ کرنے والے528 منچلے کرفتار کے گئے، ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں 505 مقدمات درج کئے گئے، ضمانت پر رہا ریکارڈ یافتہ ون ویلرز کو وارننگ دی جا رہی ہے۔