زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
03-19-2026
(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 26 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ذخائر ایک کروڑ 26 لاکھ ڈالر اضافے سے 16 ارب 35 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ مرکزی بینک نے آگاہ کیا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10 کروڑ 59 لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 21 ارب 70 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کی تحویل میں 9 کروڑ 33 لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 5 ارب 35 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔