ایران پر حملے، پوری امت کیلئے غم ناک صورتحال ہے، طاہر محمود اشرفی
03-19-2026
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایران پر حملے، پوری امت کیلئے غم ناک صورتحال ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ 19 روز سے مسجد اقصیٰ نماز کے لئے بند ہے، پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ غم کی کیفیت میں مبتلا ہے۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ہمارے لئے ہر لمحہ غم کا ہے، اسحاق ڈار مختلف ممالک کے وزرا سے رابطے میں ہیں، پاکستان میں امن کیلئے علما کے کردار پرمشکور ہوں، اکابرین کی کوششوں سے بین المذاہب ہم آہنگی قائم ہے۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اہل تشیع علما کرام سے ملاقات کی، افغانستان نے پاکستان میں ہونے والے حملوں کی کبھی مذمت کی؟ پاکستان نے اپنا مقدمہ برادر اسلامی ممالک کے سامنے رکھا۔