پاکستان میں 5 جی سروسز کا آغاز، بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس جاری

03-19-2026

(لاہور نیوز) پاکستان میں جدید انٹرنیٹ سروس 5 جی کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہو گئی، جہاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تین بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے زونگ، جاز اور یوفون کو 5 جی کے لائسنس جاری کئے ہیں۔ لائسنس کے اجرا کے بعد تینوں کمپنیاں ملک میں باقاعدہ طور پر 5 جی سروسز کا آغاز کر سکیں گی، جس سے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر آئیں گی۔ ماہرین کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی کے آغاز سے نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہو گا بلکہ آن لائن کاروبار، آئی ٹی سیکٹر اور ڈیجیٹل معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔