ڈیفنس اے: باپ نے بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کر لی، بیوی اور بیٹی زخمی

03-19-2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس اے کے علافے میں باپ نے بیٹے کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

واقعہ گھریلو نا چاقی کے باعث پیش آیا،بیٹے کے قتل کے بعد سرفراز نے فائرنگ کر کے بیوی شہناز، بیٹی فاطمہ کو زخمی کیا۔  وقوعہ کے بعد ایس پی کینٹ، اے ایس پی ڈیفنس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔ زخمی شہناز اور فاطمہ کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکرمردہ خانےمنتقل کردیں،ایس پی کینٹ کے مطابق وقوعہ کی تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہے۔