جنگ کے دوران تیل کی ترسیل جاری، 9 جہاز پاکستان پہنچ گئے: پی این ایس سی

03-19-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک تیل کے 9 جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں تقریباً 5 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن خام تیل جبکہ 61 ہزار میٹرک ٹن گیس آئل ملک میں درآمد کیا گیا۔ پی این ایس سی کے مطابق عالمی سطح پر فریٹ ریٹس میں اضافے کے باوجود کمپنی نے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا اور تیل کی ترسیل کا عمل بلا تعطل جاری رکھا۔