پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے فلائیٹ آپریشن میں بہتری، 40 پروازیں منسوخ

03-19-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے فلائٹ آپریشن میں بہتری آنے لگی ، آج ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 40 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

العین سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کے لیے 10 پروازوں کی آمد متوقع ہے، دوحہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے پروازیں بھی شیڈول کے مطابق ہیں۔ کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظبی اور دبئی کی 13 پروازیں منسوخ کئی گئیں، لاہور کی 8، اسلام آباد کی 7، پشاور کی 10 اور ملتان ایئرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔