برائلر گوشت کے نرخ میں کمی، قیمت 511 روپے کلو مقرر

03-19-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، برائلر سستا مگر کھپت کم ہو گئی۔

برائلر مرغی کی قیمت میں تقریباً 22 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت 511 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ صاف گوشت شہریوں کو 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی آئی ہے، فارم گیٹ پر نرخ 315 روپے فی کلو، ہول سیل میں 339 روپے اور پرچون بازار میں 353 روپے فی کلو مقرر کئے گئے ہیں۔ قیمتوں میں کمی کے باوجود شہری مہنگی خریداری سے گریزاں ہیں، جس کے باعث مارکیٹ میں طلب کم ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، انڈے 205 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں ایک پیٹی کی قیمت 6,030 روپے مقرر ہے، گزشتہ تین دنوں کے دوران انڈے 5 روپے فی درجن تک مہنگے ہو چکے ہیں۔