ملک کے مختلف شہروں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، لاہور میں بھی بادل برستے رہے

03-19-2026

(لاہور نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، راولپنڈی، اسلام آباد میں بھی بادل جم کر برسے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، 21 مارچ تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، سوات کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، بالائی سیاحتی مقامات پر برفباری ہوئی، مالم جبہ میں برفباری کے بعد وادی کا قدرتی حسن مزید نکھر گیا۔ محکمہ موسمیات نے عید پر بھی بادل برسنے کی نوید سنا دی، 25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔