پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

03-18-2026

(لاہور نیوز) شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 29 رمضان بمطابق 19 مارچ 2026 بروز جمعرات بعد نماز عصر (شام ساڑھے پانچ بجے) وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، اس اعلان کے بعد رمضان المبارک کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔