جوہرٹاؤن: خستہ حال کمرے کی چھت گر گئی، 3 افراد زخمی

03-18-2026

(لاہور نیوز) لاہور میں خستہ حال کمرے کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق جوہر ٹاؤن سمسانی روڈ پر ایک خستہ حال کمرے کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے  ایک کو موقع پر طبی امداددی گئی جبکہ دیگر 2 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں 43 سالہ سلیم، 26 سالہ حنیف اور 16 سالہ بلال شامل ہے، ڈاکٹرز کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔