پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو واپسی، کرایوں میں اضافے سے مسافر پریشان

03-18-2026

(لاہور نیوز) میٹھی عید اپنے پیاروں کیساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی علاقوں کوواپسی کاسلسلہ جاری ہے تاہم اضافی کرایوں کی وصولی نے مسافروں کو پریشان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاری اڈے پر جہاں مسافروں کارش بڑھنے لگا ہے تو وہیں عیدی کےنام پر 500 سے ایک ہزار روپے اضافی کرایہ وصول کیا جانے لگاہے، لاری اڈے پر بہاولپور کیلئے کرایہ  3500، ملتان 2500، اوکاڑہ 1500روپے اور دیگر شہروں کا کرایہ میں بھی اضافی وصول کیا جا رہا ہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ گھنٹوں انتظار کے بعد بھی ٹکٹ نہیں مل رہی، پریشان عوام  نے انتظامیہ سے اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔