ایران کی گیس تنصیبات پر حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

03-18-2026

(لاہورنیوز) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، اسرائیل کا ایران کی گیس تنصیبات پر حملہ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

  امریکی خام تیل 4 ڈالر کے اضافے سے 98 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا، برطانوی خام تیل بھی 5 ڈالر کے اضافے سے 108 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ دوسری جانب قطری وزارت خارجہ نے ایران کی گیس تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی تنصیبات پر حملے عالمی توانائی کی سلامتی اور ماحولیات کے لیے خطرہ ہیں، فریقین احتیاط سے کام لیں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں۔